لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار
لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کےبھائی ڈاکٹروشال نے ڈاکٹر نمرتا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا۔طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال کا میڈیاسےگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ ہراسمنٹ نہیں بلکہ قتل ہے، نمرتا ساڑھے بارہ بجےکالج میں مٹھائی تقسیم کررہی تھی، ڈیڑھ گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ اس نےخودکشی کرلی۔ڈاکٹروشال نے اپنی بہن ڈاکٹرنمرتا کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سےکرانےکامطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی ، اور اُس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 میں اپنےکمرے کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاءالرحمٰن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتےہوئے کہا کہ وجوہات جاننےکے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔صوبائی وزیرنثارکھوڑو نےنوٹس لیتےہوئےتحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پولیس نےطالبہ کے کمرے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب نمرتا کی لاش میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی ہے، نمرتا کی آخری رسومات میرپورماتھیلو میں ادا کی جائیں گی۔