سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، صفائی مہم 21 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں کراچی کا کچرا صاف کردیں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں “کچرا اٹھاؤ مہم” 21 ستمبر سے شروع کی جائیگی، جس میں کچھ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پر کچرا اکٹھا کرکے لینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائیگا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں۔وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 12 سے 13 ہزارٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے، کچرا پڑا ہو تو میڈیا دکھاتا ہے، اب اٹھتا ہے تو وہ بھی دکھائیں۔