علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے۔عدالت نے 30 ستمبر تک پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے علیم خان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

