کراچی، سینٹرل اور ملیر جیل میں سرچ آپریشن
کراچی میں سینٹرل جیل اور ملیر جیل میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، آئی جی جیل کے مطابق محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق کراچی کی جیلوں سے قبل حیدرآباد اور سکھر جیلوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن محرم الحرم کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کےلیے کیے گئے، سرچ آپریشن مشترکہ طور پر جیل پولیس اور رینجرز نے کیا۔ملیر جیل اور سینٹرل جیل کو آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔

