پشاور:ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی کے ہمراہ محرم کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی کے ہمراہ پیر کے روز سپریم کمانڈ پوسٹ اور محرم کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان سمیت پولیس و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سپریم کمانڈ پوسٹ میں افسران کو محرم الحرام کے انتظات اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔افسران نے اندرون شہرمحرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ بھی کیا اور سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور اور ایس ایس پی آپریشن اہل تشیع برادری سے بھی ملے اور ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

