ڈی جی آئی ایس پی آرکا 6 ستمبر سے متعلق پرومو جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق پرومو جاری کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’آئیں ہرشہید کےگھرچلیں،ہرشہید کو یاد رکھا جائے۔‘
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس پرومو ویڈو میں آئی ایس پی آر کی جانب سے ’آئیں چلیں شہید کےگھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔


