مفتاح اسماعیل گرفتار
سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس میں ضمانت مسترد ہونےپر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ایل این جی کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایل این جی کی قیمتوں کا مارکیٹ سے موازنہ کرایا ہی نہیں گیا۔مفتاح اسماعیل کے وکیل حیدر وحید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب پہلے اسی عدالت میں بیان دے چکا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری نہیں چاہیے، نیب بتائے تب اور آج میں ایسا کیا نیا ہو گیا ہے؟واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔