کراچی: کرنٹ لگنے سے جاں بحق دوست سپرد خاک
کراچی میں ’کے الیکٹرک‘ کی غفلت کے سبب کرنٹ لگنے سے جاں بحق دوستوں کو سپر د خاک کردیا گیا ہے۔سندھ پولیس نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے اموات کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا مگر صوبائی وزیر بلدیات نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔احمد اور عابر کی عمریں 13 سال تھیں جو گہرے دوست اور پڑوسی تھے، دونوں دوست بارش میں سائیکل چلارہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔دوسری طرف وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اس کے ساتھ لواحقین کو امداد بھی دی جائے گی۔