سورج کا پارہ آج 44 سینٹی گریڈ پہنچے گا
صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا یہ سلسلہ آنے مزید چند روز تک جاری رہے محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر بھی موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے.خشک موسم کے باعث ملک کے دیگر اضلاع کی طرح لاہور اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس میں بتدریج اضافہ ہوگاآج لاہور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم مزید گرم رہے گا