آسکر ایوارڈز، بہترین فلم “مون لائٹ” قرار
لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز میلے میں مون لائٹ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے.خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا89 واں میلہ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں ایما اسٹون بہترین اداکارہ تو “مون لائٹ” کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔
ایما اسٹون کا آسکرز کیلئے مقابلہ فلم جیکی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیٹلے پورٹ مین سے تھا، فلم بلیک سوان کیلئے انہوں نے 2011ء میں آسکرز جیتا تھا، جب کہ جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کینیڈی کا کردار بھی بخوبی نبھاکر وہ ایک بار پھر فیوریٹ لسٹ میں تھیں۔
بہترین فلم کیلئے لالا لینڈ اور مون لائٹ میں سخت مقابلہ تھا، جہاں فتح کا تاج اس دفعہ “مون لائٹ” (جس کی کہانی ایک سیاہ فام کی زندگی میں پیش آئے واقعات سے جڑی ہے) کے نام رہا۔



