’اپنے خلاف نیب ریفرنس بننے پر استعفیٰ دے دونگا‘
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ علیم خان یا مجھ پر نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کردیا۔زلفی بخاری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں ہم انہیں رشوت مانگ مانگ کر مایوس کر دیتے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔ انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہئیے۔ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دے دیں گے۔

