وزیراعظم نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہیں۔کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا، جبکہ دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔وزیراعظم نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا.دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ کرتارپور میں اس مقام پر بابا گرونانک صاحب نے زندگی کے آخری 18 سال گزارے ۔انھوں نے سکھوں کے دوسرے گرو کے طور پر اپنا جانشین مقرر کیا اور یہیں بابا گرو نانک کا انتقال ہوا۔

