وزیراعظم مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا، دفتر خارجہ
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کیا جائےگا،وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی عزائم دنیا کے سامنے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کل کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے ،بھارت اب تک مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔کشمیر کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی عزائم دنیا کے سامنے ہیں، پاکستان اور بھارت ٹھوس تجاویز پر مذاکرات کریں۔ان کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی اور پائیدار حل نکالنا ہی ہوگا،مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارتی فوج کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

