مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ، پی آئی اے کی لاہور کیلئے خصوصی پرواز
تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے خواہشمندوں کی بڑی تعداد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، دوپہر 3بجے لاہور کے لیے 400 نشستوں والا بوئنگ 777 طیارہ روانہ ہوگاپی آئی اے کی جانب سے مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی پرواز چلائی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر شدید رش ہے۔تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کرگئےذرائع کے مطابق پی آئی اے اور نجی ایر لائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھتے ہی ایئر لائنز کی جانب سے 40 ہزار کرایہ وصول کیا جارہا ہےدوسری جانب ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریوینیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوپہر تین بجے لاہور کے لیے 400 نشستوں والا بوئنگ 777 طیارہ روانہ ہوگا اور شام 7 بجے پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی لاہور جائے گی تاہم فوری طور پر اضافی پروازیں چلانا ممکن نہیں۔

