مہتاب عباسی وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی مقرر
سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی کو مشیر ہوابازی مقرر کردیا گیا ہے وہ چئیرمین پی آئی اے کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔زرائع کے مطابق سردار مہتاب خان عباسی کو وزیراعظم نوازشریف کا مشیر ہوا بازی مقرر کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سردار مہتاب احمد خان پی آئی اے کے چیئرمین بھی ہوں گےسابق گورنر خیبر پختون خواہ کو سونپی گئی نئی خدمات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سال دوہزار سولہ میں سردار مہتاب خان عباسی نے خیبرپختونخواہ کے گورنر کی حیثیت سے استعفیٰ دےدیا تھا اپنے استعفیٰ میں انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ وفاق اور صوبے کی سیاست میں اہم کردار اداکرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم سے سابق گورنر کے پی کے کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں مشیر ہوابازی مقرر کیا۔