پیپلز پارٹی کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر اعتراض
یپلز پارٹی نے وزیراعظم معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر اعتراض کردیا ہے ۔قمر زمان کائرہ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ حکومت کے نئے احتساب الرحمٰن وہ باتیں کر رہے ہیں جو ان کا اختیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے 50 لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کا اظہار جن ثبوتوں کو دیکھ کر کیا ہے وہ نیب اور ایف آئی اے کو دیں، آخر کس بات کا انتظار ہے؟پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا دعویٰ 5 ہزار اکاؤنٹس پکڑنے کا ہے،مگر فیک اکاؤنٹس 5 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں، کاروباری لوگ ٹیکس بچانے کے لئے بے نامی اکاؤنٹس چلاتے ہیں، یہ طریقہ رائج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے اکاؤنٹس سے لنک بتائے، تلخی نہیں چاہتے، پہلےہی بہت طاقتور لوگوں سے سینگ پھنسا بیٹھے ہیں۔

