جنوبی پنجاب محاذ کی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ جنوبی پنجاب کے محروم عوام کیلئے اور پی ٹی آئی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ عبداسلام فرید
ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان تحریک انصاف آسڑیا کے سینئر کارکن عبداسلام فرید نے جنگ نمائندە آسٹریا کو ایک تحریری بیان جاری کرتے ھوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ جنوبی پنجاب کے محروم عوام کیلئے اور پی ٹی آئی کیلئے اہمیت کا حامل ہے اس سے نئے صوبہ بننے کی اُمید روشن ہو گئی ہے۔جنوبی پنجاب رقبہ کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کا 52 فیصد ہے اور آبادی میں 32 فیصد ہے۔الیکشن 2018 کے بعد بننے والی حکومت کیلئے انتظامی امور کے لحاظ سے 62 فیصد آبادی والے صوبہ پنجاب میں ایک یا دو مزید صوبہ بنانا ناگزیر ہو جائے گا۔