ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسرکی زیرصدارت کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے متعلق ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا
میرپورخاص( بیورو چیف شہزادخان صا بری )ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسرکی زیرصدارت کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے متعلق ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا ،کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور گذشتہ اور رواں مالی سال کی اسکیموں کے دورے کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ اسکیموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میںکسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ رشید احمد سومرونے بتایا کہ سال 2016-17کی 24اسکیمیں تھیں جو کہ مکمل ہو چکی ہیں جبکہ سال2017-18کی 30اسکیمیں ہیں جس میں سے25پر کام جاری ہے جبکہ 5اسکیموں پر جلد کام شروع کردیا جائے گا اس موقع پر ایکسین بلڈنگ سید خالد شاہ نے بتایاکہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سال2016-17میں 13اسکیمیں تھیں جس میں سے 11مکمل ہوچکی ہیں جبکہ سال2017-18میں بھی 13اسکیمیں ہیں جس پر کام جاری ہے اجلاس میں ایکسین ایجوکیشن ورکس ارشاد میمن نے بتایا کہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سال2016-17میں ایک اسکیم تھی جو مکمل ہوچکی ہے جبکہ سال2017-18میں 3اسکیموں پر کام جاری ہے جوجلد مکمل کرلیا جائے گا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈائریکٹر انفارمیشن شفیق حسین میمن،ایکسین آرڈ ی ڈی، متعلقہ انجینئروں اور افسران نے شرکت کی۔