عمران خان جلد ہی یورپ میں کارکنان کے درمیان ہوں گے، یاسر قدیر
فرانس (پ۔ر) دورہ پاکستان سے واپس فرانس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے تحریک انصاف فرانس، یورپ کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے یورپ بھر کے کارکنان کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں چئیرمین عمران خان سمیت دیگر سینئر قیادت سے تفصیلی ملاقات ھوئی ہے اور یورپ میں مقیم کارکنان کے لیے خوشخبری ہے کہ چیرمین عمران خان کے مجوزہ دورہ یورپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی تمام معاملات و شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور بہت جلد پاکستان کے ہر دل عزیز لیڈر اپنے کارکنان و یورپ میں مقیم اورسیز پاکستانیوں کے درمیان ہوں گے اور انشاء اللہ قائد تحریک کے دورہ یورپ میں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ یورپ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ان کا سیکرٹری او آئی سی سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اورجلد ہی یورپ بھر میں تنظیمی انتخابات شروع ہونے والے ہیں اس حوالے سے تمام چپٹرز کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کریں اور ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں سینئر قیادت سے یورپ کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے جس میں یورپ بھر میں تنظیمی صورتحال اور پاکستان میں جاری پانامہ لیکس کے حوالے سے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی سوچ اور تحریک انصاف سے وابستہ توقعات سے انہوں نے لیڈرشپ کو آگاہی دی ہے۔