کلیولینڈ میں جدید گاڑیوں کا آٹو شو سج گیا
امریکی شہر کلیولینڈ میں سالانہ موٹر شو2018 کا آغاز ہوگیا ، جس میں رواں برس 80سے زائد گاڑیاں اور چھوٹے ٹرکس نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں گاڑیاں بنانے والی کئی آٹو کمپنیز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ چمچماتی نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے ۔آٹو شو کے دوران کئی کلاسک کاریں بھی پیش کی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لے کر الیکٹرک اور لگژری سے لے کر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ آٹوشو4 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں شوقین افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔