آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات،باہمی اموراور ایل اوسی کی صورتحال پر تبادلہ خیال:آئی ایس پی آر
راولپنڈی ()آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے آزاد کشمیرکے صدرسردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور ایل اوسی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزیوں پرہرممکن تحمل کی پالیسی جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ،ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا پاک بھارت تناوبڑھنے سے صرف کشمیری متاثرہوتے ہیں۔
سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر میں سیکورٹی اور ترقیاتی امور پر پاک فوج کے تعاون کا شکریہ اد ا کیا۔