زرداری اور نواز شریف نے نیب کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سینئر صحافی کا دعوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صابر شاکر کا دعوی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے نیب کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نیب کے خاتمے کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا طے پاگیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مل کر نیب کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ نیب کی جگہ احتساب کمیشن نامی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نواز شریف اور آصف زرداری کیخلاف نیب میں چل رہے تمام کیسز خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

