فلم چین آئے نا سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار
لاہور: (نمائندہ خصوصی) سید نور کی ہدایت کاری میں بننے والی رومینٹک فلم چین آئے نا کی کاسٹ میں شہروز سبزواری، سحرش خان، عادل مراد، ندیم بیگ، مصطفٰی قریشی، دانش نواز، ثوبیہ خان اور عمار وارث شامل ہیں۔ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم گیارہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں گلوکار وارث بیگ صاحبزادے گانے گا کر اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر اور میوزک بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔