امریکی وفد کا موئن جو دڑو میوزیم کا دورہ، نودارات کا معائنہ
امریکی (خصوصی نمائندہ )وفد نے موئن جودڑو کے میوزیم کا دورہ کیا اورپانچ ہزارسال پرانے نودارات کا معائنہ کیا، وفد کاکہنا تھاکہ ظالمانہ حملوں کے باوجود سندھ تعلیمی میدان میں ترقی کررہا ہے۔پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے پانچ رکنی وفد نے موئن جودڑو کے آثارقدیمہ کادورہ کیا، وفد کی سربراہی امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف مشن جوناتھن پیرٹ اور قونصل جنرل کراچی گریس شیلٹن کر رہے تھے۔وفد نے موئن جودڑو میں کالج اوریونیورسٹی کے آثارکے بارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اورمعلومات بھی حاصل کیں، امریکی وفد کا کہنا تھا کہ آج بھی سندھ میں بہترین کالج اور یونیورسٹیوں میں آئندہ نسل کی قیادت کرنے والوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گردی کے باوجود سندھ تعلیمی میدان میں آگے جارہا ہے۔