دہشت سے بھرپور فلم ’دی ہیریٹکس‘ کا پہلا ٹریلر آگیا
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کینیڈین ہارر تھرلر فلم ’دی ہیریٹکس‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔چیڈ آرکیبیلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے قتل کرنے کی غرض سے اغواء کرلیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نینا کیری، جورجا کیڈنس، رے بیرٹ، ول کنگ، آسٹن ڈفی، ایلکس لوبرٹ اور جولی شیفرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیٹ ابراہم اور ایرا لیوی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

