پارا چنار میں قبائلی عمائدین نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کردیا
پاراچنار میں کئی روز سے جاری دھرنے کے شرکا نے قبائلی عمائدین کی پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔قبائلی رہنما علامہ مزمل حسین کے مطابق مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر پیکج دیا جائے گا اور فائرنگ سے جاں بحق افراد کو شہید پیکج اور سرکاری نوکری دی جائے گی۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچے تھے جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور جرگے سے خطاب میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنار کے مرکزی بازار میں 2 بم دھماکوں میں 75 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔