بیرسٹر سیف تحریکِ انصاف کے وکلاء پینل میں شامل
بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے عدالتی کیسز میں قانونی معاونت کریں گے۔
اس حوالے سے تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو ان دنوں عدالتی کیسز کا سامنا ہے۔

