پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں ’بوتھ سِٹ ان سائلنس فار اے وائل
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے آٹھویں روز “Both Sit in Silence for a While” پیش کیا گیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے آٹھویں روز پیش کیے گئے اس کھیل میں معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کنول کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنائے گئے کھیل میں علی جونیجو اور راستی فاروق نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ شو میں میاں بیوی کے دو کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو جلد اپنی راہیں جدا کرنے والے ہیں۔
اس انگلش شو میں جوائے لینڈ فلم میں کام کرنے والے اداکار علی جونیجو نے شوہر جبکہ راستی فاروق نے بیوی کا کردار نبھایا۔
پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سالوں بعد ایسا ممکن ہوا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جرمن اور امریکی تھیٹر گروپ کے علاوہ دیگر ممالک کی ورکشاپ کا سلسلہ جاری بھی رہنا چاہیے، ایک آرٹسٹ کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم ان کے تجربے سے استفادہ کرتے رہیں۔