پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا
اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے اختتام پر تیرہ ارب ستتر کروڑ ڈالر ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ دس سال کے دوران پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔وزرات تجارت کے مطابق مالی سال گزشتہ مالی سال پاکستان سے چین کو کی جانے والی برآمدات کا حجم ایک ارب انہتر کروڑ ڈالر ہوگئیں، اسی عرصہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم بارہ ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔مالی سال 2007 – 2006 میں پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر تھا۔