معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا پہلا حج کیسے ضائع ہوا؟
پاکستانی معروف تھیٹر اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا پہلا حج ضائع ہو گیا تھا۔
افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے لیے دیئے گئے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اپنے پہلے حج کے دوران کسی سے لڑائی ہو گئی تھی جس کے بعد اُنہیں یقین ہو گیا تھا کہ اُن کا پہلا حج ضائع ہو گیا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ اس واقع کے بعد انہوں نے ایک پورا سال اللّٰہ سے رو رو کر دعائیں کی تھیں کہ اُنہیں ایک سال کی اور زندگی مل جائے تاکہ وہ ایک بار حج ادا کر لیں۔
اداکار افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پھر انہوں نے دوسرے سال بھی حج کرنے کی سعادت حاصل کی اور بہت خاموش اور ڈر ڈر کے حج کیا کہ اُن کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران افتخار ٹھاکر کا بتانا تھا کہ اُن کی اہلیہ روزانہ قرآن شریف کے 9 سپارے پڑھتی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ اُنہیں ڈاکٹر اسرار احمد اور مولانا طارق جمیل سے بے حد محبت ہے۔
افتخار ٹھاکر نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک بار پاکستان سے بغیر ٹکٹ کے مدینے شریف جانے کا بھی دلچسپ قصہ سنایا۔