مہنگائی 4.2 فیصد بڑھ گئی، گوادر میں سب سے زیادہ اضافہ
اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ سب زیادہ مہنگائی گوادر جب کہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصداضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا جب کہ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافہ سب سےکم دیکھنے میں آیا۔اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار روپے آمدنی والےطبقےکے لیے مہنگائی زیادہ پریشان کن رہی اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 35 ہزار آمدنی والے افراد کے لیےمہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک بڑھی۔جب کہ مہنگے ترین شہروں میں گوادر، میانوالی، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور، راوالپنڈی اور لاڑکانہ ثابت ہوئے جب کہ اس برعکس بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مہنگائی میں نسبتآ کم اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں ہاؤس رینٹ میں اضافےکی شرح 6.62 فیصد رہی جب کہ کپڑے، جوتے،گھریلواستعمال کےآلات کی قیمتوں میں کمی آئی اور ملک میں ٹرانسپورٹ کےاخراجات میں اضافہ دیکھاگیا۔