استاد ہی وہ شخصیت ہے جو تعلیم و تربیت کا محور و منبع ہوتا ہے۔ ماسٹر ٹرینر محمد عمران
جہلم (محمد زاہد خورشید) ایڈن ایجوکشن کے زیر اھتمام ایک روزہ ٹیچرز ٹرنینگ کا انعقاد
دیوان سعید ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم میں کیا گیا۔ جس کے منتظیم و نگران محمد آصف ایریا سیلز مینجر تھے۔ ورکشاپ میں پچاس سے زائد پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نےشرکت کی۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر محمد عمران نے تدریسی طریقہ کے حوالے سے اساتذہ کو ورکشاپ کروائی۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام پرنسپل صاحبان نے ایڈن ایجوکیشن کی اس کاوش کو سراہایا اور ٹرینر محمد عمران کے انداز تدریس کی خوب تعاریف کی کہ اگر تمام اساتذہ حقیقت میں اپنا انداز تدریس ایسا کرلیں تو طلباء کی تعلیمی بنیاد انتہائی مضبوط ہوجائے۔