تفریح
تفریح
مہیش بھٹ کا پاکستانی گلوکاروں سے ایک بار پھر رابطہ
ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی انتہا پسندوں کی تمام تر زور زبردستی کے باوجود بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ایک بار پھر پاکستانی فن کاروں سے رابطہ کرلیا ۔مہیش بھٹ کے حالیہ پروجیکٹ میں علی ظفر اور شفقت امانت علی گلوکاری کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن سے متعلق اسٹیج ڈرامے ’ملنے دو‘ کے لیے پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور شفقت امانت علی سے رابطہ کیا ہے۔ان کے پروجیکٹ میں علی ظفر نے گلوکاری کے لیے حامی بھر لی ہے جبکہ شفقت امانت علی نے بلامعاوضہ گانے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ڈرامہ ’ملنے دو‘ 8 جون کو دہلی او 23 جون کو ممبئی میں اسٹیج کیا جائے گا۔
ابھیشیک اور ایشوریا فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار
نئی دلی (نمائندہ خصوصی) ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے انوراگ کیشپ کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے شادی سے پہلے اور بعد میں بھی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ دونوں 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راون‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے تھے اور اب بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر دونوں کی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا ایک بار پھر فلم میں اکٹھے جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں، دونوں اداکار اس بار بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ کی آنے والی فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس میں امیتابھ بچن بھی مختصر لیکن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے فلم کے اسکرپٹ پر مثبت رد عمل دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی جواب کا انتظار ہے۔
سلمان خان نے پھر کمال کردیا
ممبئی : بالی ووڈ کے دل کی دھڑکن سلمان خان نے ایک بار پھر شائقین کے دل جیتنے کیلئے کمال کردیا، اپنی نئی آنیوالی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کیلئے 17 کلو وزن کم کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اداکار سلمان خان نے نئی آنیوالی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کیلئے اپنا وزن 17 کلو کم کرلیا، سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں اپنے کردار کیلئے وزن بڑھایا تھا، اب وہ مسلسل ڈائٹنگ اور ورزش کرکے وزن گھٹا رہے ہیں۔
فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں سلمان شائقین کو مختلف انداز میں نظر آئیں گے، فلم کی ہدایات علی عباس ظفر دیں گے جبکہ دبنگ خان کی ہیروئن کترینہ کیف ہوں گی
مومینہ کا جادو سرچڑھ کربول رہاہے
دبئی: پی ایس ایل کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں جہاں ان کی کھلاڑیوں کی محنت ہے وہیں گلوکارہ مومینہ مستحسن کی موجودگی بھی تماشائیوں کو خوش کردیتی ہے۔دبئی کے اسٹیڈیم میں موجود مومینہ نے کوئٹہ گلایڈیٹرزکےخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو بڑھ چڑھ کر سپورٹ کیا۔ انھوں نے پاکستان کی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیا اور خوب انجوائے کیا۔مومینہ کے ساتھ ویمنز ٹیم کی بسمہ معروف،جویریہ اور انعم امین بھی موجود تھیں۔ سیاہ ٹاپ اور نیلی جینز میں مومینہ بہت جاذب نظر دکھائی دے رہی تھیں
بالی ووڈ اداکارہ نے پلاسٹک سرجری سے شکل بگاڑ لی
ممبئی / لاس اینجلس : معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی پلاسٹک سرجری خراب ہوگئی، نجی تقریب میں شرکت کیلئے جب وہ پہنچیں تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
پلاسٹک سرجری آج کل ہر ہالی، بالی اور لال ووڈ اداکار اور اداکارہ کا اولین مقصد بن گئی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ اس کے کیا اثرات شخصیت اور ان کی زندگی پر پڑیں گے، اداکارئیں خصوصی پلاسٹک سرجری کو اہمیت دے رہی ہیں۔کچھ اداکار اور اداکارئیں سرجری سے اچھی شکلیں تو کچھ بد نما شکل کے تجربوں سے گزرے، ایسی ہی تازہ مثال بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ میں جاری رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے شادی کے بعد سے بالی ووڈ کو تو خیر باد کہہ تاہم حالیہ تقریب میں کافی عرصے بعد نظر آنے والی عائشہ نے سب کو حیران کردیا۔
عائشہ ٹاکیا نے ایسی پلاسٹ سرجری کرائی کے ان کا چہرہ بد نما ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق عائشہ ٹاکیا نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں پلاسٹک سرجری کرائی تھی جو کہ خراب ہوگئی جس کے بعد ان کے ہونٹ مزید موٹے اور چہرہ سرد ہو گیا۔
نجی محفل میں سرگوشوں پر عائشہ ٹاکیا دل گرفتہ ہوگئیں، تاہم لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور خوب مذاق اڑایا اور طرح طرح کے دل آزاری والے جملے داغے۔تاہم تمام تر نفرت کے باوجود عائشہ ٹاکیہ کسی بھی بات کا جواب سختی سے نہ دیا اور سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پیغام شیئر کیا اور کہا کہ آپ میٹھے اور جوس سے بھرے ہوئے آڑو بن سکتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہونگے جو آڑو پسند نہیں کرتے۔امید ہے اداکارہ لوگوں کی جانب سے ملنے والے حوصلہ شکن جملوں سے پریشان نہیں ہوگئیں اور اسے اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں گئیں۔
آسکر ایوارڈز، بہترین فلم “مون لائٹ” قرار
لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز میلے میں مون لائٹ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے.خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا89 واں میلہ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں ایما اسٹون بہترین اداکارہ تو “مون لائٹ” کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔
ایما اسٹون کا آسکرز کیلئے مقابلہ فلم جیکی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیٹلے پورٹ مین سے تھا، فلم بلیک سوان کیلئے انہوں نے 2011ء میں آسکرز جیتا تھا، جب کہ جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کینیڈی کا کردار بھی بخوبی نبھاکر وہ ایک بار پھر فیوریٹ لسٹ میں تھیں۔
بہترین فلم کیلئے لالا لینڈ اور مون لائٹ میں سخت مقابلہ تھا، جہاں فتح کا تاج اس دفعہ “مون لائٹ” (جس کی کہانی ایک سیاہ فام کی زندگی میں پیش آئے واقعات سے جڑی ہے) کے نام رہا۔
آسکر ایوارڈز کے دوران سب سے بڑی غلطی
لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے، جہاں ہزاروں ستاروں کی کہکشاں نے اپنے رنگ جمائے ہوئے ہیں وہی میزبانی کے دوران میزبان سے بڑی غلطی بھی سرزد ہوگئی۔آسکر ایورڈ کی تقریب کے دوران سب کو بہترین فلم کے اعلان کا انتظار تھا، دل تھامے تمام اداکار اس بند لفافے پر نظریں جمائے بیٹھے تھے جس میں بہترین فلم کا نام قید تھا، اور پھر وہ فیصلہ کن گھڑی آہی گئی اور میزبان کی جانب سے بہترین فلم کا نام پکارا گیا اور وہ ہی ہوا جس کی سب کو امید تھی۔
گولڈن گلوب، بافٹا، کریٹکس چوائس ایوارڈ اور دیگر ایوارڈز اپنے نام کرنے والی لالا لینڈ کو بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے پکارا گیا، جس پر ستاروں سے سجا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
اسٹیج پر لالا لینڈ کی پوری ٹیم امڈ آئی اور انہیں تمام نیک خواہشات اور مبارک بادوں کے ساتھ ایوارڈ سونپا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد آسکر انتظامیہ اور میزبان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ہال میں ایک سم سناٹا چھا گیا۔
میزبان نے عجیب تاثرات کے ساتھ مائیک کو تھاما اور گلا صاف کرتے ہوئے معذرت خواہ لہجے میں اعلان کیا گیا بہترین فلم کا ایوارڈ “لا لا لینڈ” کو غلطی سے دیا گیا ہے، اس ایوارڈ کا حقدار کوئی اور ہے، جس کے بعد سال کی بہترین فلم کیلئے “مون لائٹ” کے نام کا اعلان ہوا۔
مون لائٹ کے کرو، اداکاروں اور دیگر افراد کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان کی امانت آسکر ایوارڈ ان کو دیا گیا
پانچ کروڑجرمانہ دینا پڑے گا
اسلام آباد:ایپلٹ کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر ڈالر گرل کی اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایان علی کے وکیل کو کیس سے دلچپسی نہیں رہی۔ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی ایان تو دبئی چلی گئیں، مگر لگتا ہے کہ اُن کے وکیل نےبھی کیس میں دلچسپی لینا چھوڑدی ہے۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر اپیلٹ کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے پانچ کروڑ جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل خارج کر دی۔۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بظاہرلگتا ہے کہ ایان علی کے وکیل کو اب کیس میں دلچسپی نہیں رہی لہذا عدم حاضری پر اپیل خارج کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ماڈل گرل نے کسٹم کورٹ کی جانب سے پانچ کروڑ جرمانے کے فیصلے کو چیلنچ کر رکھا تھا۔
کرینہ کپور نے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا تھا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا ہے اور وہ اب اسے پیار سے ’’ لٹل خان ‘‘ پکارنے لگی ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا تھا جبکہ خاندان بھر میں بھی اب بچے کو تیمور کے بجائے ’’ لٹل خان‘‘سے ہی پکارا جاتا ہے جس کی تصدیق کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کی ہے ۔













