کوروناوائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا جس سے ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 700 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ’یو ایس ایس روز ویلٹ ‘ پر کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ، بحری بیڑے پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے امریکی بحری بیڑے ’رونالڈ ریگن ‘ پر بھی متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔
سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی وزیر حج محمدبنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے دُگنی ہو گئی، ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 565 اموات کے بعد تعداد چین میں اموات کے قریب پہنچ گئی۔ادھر اسپین اور اٹلی میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی۔ فرانس میں 3 ہزار سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ برطانیہ میں 180 افراد جان کی بازی ہار گئے، یورپ کے چھوٹے ملکوں میں بھی غیرمعمولی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ایران میں 117 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب ہو گئی، مکہ مکرمہ کے 6 علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔دنیا کے 200 ممالک میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد اڑتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار سے بھی زائد ہے، تاہم ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی سیکورٹی کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی، یہ خرچہ انہیں خود برداشت کرنا پڑے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیوی کی محبت میں شاہی خاندان کو چھوڑ کر شہزادہ ہیری، میگھن مارکل کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم کینیڈا میں بھی ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی کہ سیکورٹی کے اخراجات کینیڈا کے عوام برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن اچانک لاس اینجلس منتقل ہوگئے ہیں، شاہی خاندان سے جوڑے کی علیحدگی کا عمل اگلے ہفتے مکمل ہوجائے گا۔صدر ٹرمپ نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں برطانیہ اور اسکی ملکہ الزبتھ کا مداح ہوں۔
گزشتہ روز یکم مارچ 2020ء بروز اتوار پیرس کے نواحی علاقے سارسل کے ہال میں پاکستانی خواتین کی فرانس ، پیرس میں موجود پہلی ادبی تنظم راہ ادب کے زہر اہتمام ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کی تقریبا سبھی ادبی تنظیمات بزم اہل سخن ،بزم صدائے وطن اورراہ ادب کے شعراء کرام نے بھرپور حصہ لیا ۔پروگرام کی صدارت معروف پنجابی شاعر جناب عاشق حسین رندھاوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راہ ادب کی جانب سے متاز ملک اور روحی بانو نے ادا کیئے ۔ پروگرام کا آغاز معروف نوجوان قاری معظم کی پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک اورحمد باری تعالی سے ہوا ۔ ساری محفل نے نہایت عقیدت و احترام کیساتھ انہیں سنا اور داد دی ۔ جبکہ نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت معروف شاعر عاکف غن کو حاصل ہوئی ۔ ۔ شعراء کام نے اردو اور پنجابی کے علاوہ پوٹھوہاری زبان میں بھی اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی ۔ یوں یہ پروگرام کافی حد تک اردو ک ساتھ پنجابی مشاعرے کی صورت اختیار کر گیااور تقریبا سبھی شعراء کرام نے اردو کیساتھ ساتھ پنجابی کلام میں بھی کمال دکھایا ۔جن شعراء کرام نے اپنے کلام سے نوازہ ان کے نام ہیں ،عاکف غنی ، نبیلہ آرزو، آصف جاوید آسی ، مقبول الہی شاکر ، ممتاز احمد ممتاز ، راجہ زعفران ، سیدحمزہ شاہ ، کبیر احمد، جبکہ راہ ادب کی جانب سے ممتاز ملک ، روحی بانواور شمیم خان صاحبہ نے اپنے خوبصورت کلام سے پذیرائی پائی ۔ معروف ناول نگار ، شاعرہ اور افسانہ نگار محترمہ شاز ملک صاحبہ نے بھی خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے پنجابی اور اردو کلام سے بھرپور دادسمیٹی ۔ پروگرام کے اختتام پر راہ ادب کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ کہ فرانس اور دنیا بھر میں موجود مخیر پاکستانیوں کا یہ قومی فریضہ ہے کہ اپنی کمائی کا ایک برائے نام حصہ ہی سہی لیکن اپنی زبان اپنے کلچر اوراپنے ادب کے لیئے ضرور وقف کریں ۔ آپ اپنی زبان کے لیئے ریڈیو ، ٹی وی چینلز بنان والے ساتھیوں کی بے غرض مدد کریں تاکہ کل کو ان کا نام ان کی اولادیں ان کےجانے کے بعد بھی فخر سے لے سکیں کہ انہوں نے اپنی زندگی سیاست اور ریسٹورنٹ کے کاروبار میں پیسے سے پیسہ بنانے کے علاوہ بھی کسی نیک مقصد میں خرچ کیا ہے۔ جو ان کہ نسلوں کو اپنے آبائی ملک کیساتھ جوڑے رکھنے میں پل کا کردار ادا کریگا ۔ کل کو اگر اس خالی جگہ کو کسی بھارتی یا یہودی لابی نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو آپ کے پاس اپنا سر پیٹنے کی بھی مہلت نہیں رہیگی ۔ کیونکہ جو پیسہ لگاتا ہے وہ اپنا ایجنڈا بھی پورا کرواتا ہے ۔ پروگرام کے آخری حصے میں معروف نوجوان شاعر اور آن دیسی ٹی وی کے سی ای او وقار ہاشمی نے اپنی تیار کردہ مختصر دورانیئے کی فلم پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ اور دوستوں سے اس سلسلے میں ساتھ دینے کی استدعا بھی کی ۔ جبکہ ممتاز ملک نے آن دیسی ٹی وی کے لیئے پروگرام کے نئے سلسلے کے آغاز کا اعلان بھی کیا جس میں کلام شاعر بزبان شاعر کے عنوان سے ہر بار ایک شاعر کو اس کے حالات زندگی سنانے اور ان کے منتخب کلام سننے کے لیئے دعوت دی جائے گی ۔ یوں یہ تقریب بہت سے اہم پیغامات کیساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ مہمانوں کی تواضح چائے مشروبات اور دیگر لوازمات سے کی گئی۔پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا تھا معروف تنظیم “لے فم دو موند ” اور “بھائی بھائی سویٹس” اور “آن دیسی ٹی وی” نے ۔ جس کے لیئے راہ ادب کی صدر محترمہ ممتاز ملک نے ان سب کا دلی شکریہ ادا کیا۔
ناروے پاکستانی کمیونٹی کیلے ریڈیو اوسلو کا شاندار افتتاح رئیس ناروے شیخ طارق محمود نے اپنے دست مبارک سے کر دیا.پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت اور ارشد وحید چوھدری کو پاکستانی کمیونٹی کیلے ریڈیو نشریات کی مبارکباد اور تعاون کی مکمل یقین دہانی.اس موقع پر معززین ناروے میں سید نعمت علی شاہ صاحب ۔چوھدری شبیر مہمند چک ۔چوھدری زاہد اسلم مہمند چک ۔ملک پرویز بدر مرجان ۔شیخ فواد انور۔ صدر جماعت اہلسنت شیخ خالد چوھدری ۔اسماعیل گجر ۔چوھدری منشا اوتم۔ شیخ طارق پی آئ اے کے علاوہ اہم شخصیات کی شرکت۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور سے تعلق ختم کرنے کی وجہ ’قسمت‘ کو قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان سے شادی کے بعد پہلی مرتبہ کرینہ نے اپنے اور شاہد کپور کے تعلق سے متعلق بات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے بچھڑنے کی وجہ قسمت ہے۔شاہد کپور سے تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی میں رہنے والی کرینہ کپور نے ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی۔39 سالہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شاہد کپور کے ساتھ ہِٹ ہونے والی فلم ’جب وی میٹ‘ نے ان کا کیرئیر بدلا جبکہ سیف علی خان کے ساتھ کی جانے والی فلم ’ٹشن‘ نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔بالی ووڈ کی سابق معروف جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی دوستی اور قریبی تعلق سے سب ہی واقف تھے، دونوں نے بلاک بسٹر فلموں میں بھی ساتھ کام کیا لیکن سُپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔یاد رہے کہ 2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے۔2012 میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام میشاء جبکہ بیٹے کا نام زین ہے۔
دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں جان لیوا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بننے والی چمگادڑیں انڈونیشیا میں اب بھی کھانے میں استعمال کی جارہی ہیں۔خیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک جانب تو یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوا وہیں انڈونیشیا کے لوگ کسی بھی خوف کے بغیر اس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے شمالی علاقے میں آباد میناہاسا قبیلے میں چمگادڑ کا سوپ نما سالن اس قبیلے کی پہچان ہے اور روایتی طور پر مشہور ہے۔اس قبیلے میں اس کڑی نما سالن کو ’پانیکی ‘ کہا جاتا ہے۔ اس سالن کو پکانے کے اجزاء میں پورا چمگادڑ سر سے لے کر پاؤں تک استعمال کیا جاتا ہے۔انڈونیشیا کےشہر مناڈو میں ایک چمگادڑ فروش کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دنیامیں پھیلنے سے اس کی فروخت میں کوئی اثر نہیں پڑا، یہ ایسے ہی فروخت ہورہا ہے جیسے ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے۔چمگادڑ فروش اسٹینلی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ وہ اس مارکیٹ میں عام دنوں میں یومیہ 50 سے 60 چمگادڑفروخت کرتے ہیں لیکن جب کوئی تہوار آتا ہے تو اس کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے اور یومیہ 500 سے 600 تک چمگادڑیں فروخت ہوتی ہیں۔چمگادڑ کا سوپ بنانے کے ماہر ولیم وانگسو کا کہنا ہے کہ جنوبی سولاویسی کے مقامی لوگوں کا یہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، انہوں نے بتایا کہ چمگادڑ کے پر ان کی پسندیدہ چیز ہے ۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلے کورونا وائرس سے چین میں اب تک 1 ہزار 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی، جبکہ صدر ٹرمپ اس الزام سے تردید کرتے ہیں۔امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، مواخذہ کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔امریکی آئین کے مطابق ‘صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بد عملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو۔تاریخ میں صرف دو امریکی صدور کا مواخذہ ہوا ہے، 1868 میں اینڈریو جانسن اور 1998 میں بل کلنٹن مگر دونوں کو سینیٹ سے بری کر دیا گیا تھا۔