پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کمی کردی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لٹر تک کمی کردی گئی۔پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47.51 روپے مقرر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئندہ ماہ سے پیٹرولیم قیمتوں میں 31 روپے لیٹر کمی