ختم نبوت کا تحفظ اپنے خون سے کرنے کے لیے تیار ہیں.انجنئیر وسیم عباس
ختم نبوت کا تحفظ اپنے خون سے کرنے کے لیے تیار ہیں:انجنئیر وسیم عباس
اہل حدیث کا بچہ بچہ ختم نبوت کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے:سعد محمد مدنی
جہلم(میڈیا رپورٹس) اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر انجنئیر وسیم عباس سلفی نے جہلم میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں. ان کے خلاف برسرِ پیکار رہنے کا وقت آ چکا ہے قادیانی فتنہ ملک پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی ہر محاذ پر کوشش کر رہاہے یہود و ہنود کی حمایت کے ساتھ یہ مرتدین اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیںاس موقع پر اھل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے سابق صدر سعد محمد مدنی جہلمی نے کہا اس ملک میں ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے حکومت فی الفور ذمہ داروں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دے اور ملک پاکستان کو افراتفری سے بچائے . ہمارے بزرگوں نے یہ ملک کلمہ طیبہ پر حاصل کیا ہے اور ہم اس ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں. اہل حدیث کا بچہ بچہ ختم نبوت کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے.سیکرٹری جنرل اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان ملک اویس اکبر نے بات کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت اور مقتدر قوتوں سے اپیل ہے نصاب تعلیم میں قادیانیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرنے کا انتظام کرےاھل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر حافظ عمر عبدالحمید نے کہا کہ ہم پورے ملک میں ایک منظم اور مؤثر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں. جس کے ذریعہ ختم نبوت کے اھم ترین مسئلہ کو نئی نسل میں اجاگر کیا جائے گا. اجلاس میں ضلعی تحصیلی و شہری کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی