بدین سےسات سال قبل لاپتہ ہونے والے رینجرز کے رٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سات سال سے لاپتہ شخص کی خبر ملتے ہی اسکی بیمار ضعیف ماں اور بیوی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم انہوں نے قیدی کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے ۔بدین شہر کہ محلہ ملوک شاہ کے رہائشی رینجرز کہ رٹائرڈ حولدار سکندر والد علی محمد انڑ سات سال قبل بدین سے لاپتہ ہوگیا تھا.سکندر انڑ کی ضعیف العمر بیمار والدہ، بیوی، بچوں اور بھائی نے سکندر کی بازیابی کہ لئے کئی بار احتجاج کیا ۔سول اور فوجی حکام سے اپیلیں کرنے کے علاوہ میڈیا میں بھی سکندر کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی کی تھی.چند روز قبل کسی ذرائع سے سکندر کی کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کی اطلاع پر سکندر کہ گھر میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی اور سکندر کے بھائی رجب انڑ نے کراچی سینٹر جیل پہنچ کر قید بھائی سے ملاقات بھی کی.کراچی سکندر انڑ کے چھوٹے بھائی اور مقامی الیکٹریشن رجب انڑ نے بھائی کہ کراچی جیل میں قید کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے بتایا کہ اس کو پندرہ روز قبل جیل میں قید کیا گیا اس سے قبل سات سال وہ کہاں اور کس مقام پر تھا کوئی پتا نہیں سکندر کہ بھائی رجب نے بتایا کہ جیل حکام نے مقدمہ اور کس کیس میں سکندر کو قید کیا ہے تفصیل نہیں دے اور کچھ بتانے کو تیار نہیں۔
سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم گھر کا سربراہ ہے جس نے اپنے ہی گھر کی خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔سکھر پولیس نے تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کر دیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے، واقعے کی ہر پہلو سےتحقیقات کی جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا۔چترال کے ڈی سی شاہ سعود کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ڈی سی چترال نے بتایا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ڈی سی چترال شاہ سعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گی ہیں۔
دینہ (محمد زاہد خورشید) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم محمد ارشد حسین کی زیر نگرانی دینہ شہر میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک،کیمپ کا انعقاد پمفلٹ تقسیم کیے گئے،14اگست جسن آزادی کے حوالے سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ٹریفک قوانین آگاہی مہم ایجوکیشن ونگ کی انچارچ میڈیم تسنیم اختر،ایجوکیشن ونگ سب انسپکٹر ہارون الرشید،امجد اقبال ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر انچارج ٹریفک دینہ سمیت ٹریفک سٹاف اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد کی زیر نگرانی اانچارج ایجوکیشن ونگ میڈیم تسنیم اختر،سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن ہارون الرشید کی سربراہی میں دینہ شہر میں ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ لگایا گیا اور واک کا اہتمام کیا گیا۔واک جی ٹی روڈ تا منگلا روڈ شاندار بیکرز تک کی گئی جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ میڈم تسنیم اختر، ایجوکیشن ونگ سب انسپکٹر ہارون الرشید،امجد اقبال ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر انچارج ٹریفک دینہ سمیت ٹریفک سٹاف اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ٹریفک قوانین سے آگاہی کیمپ اور واک کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے اس سلسلہ میں عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام تک یہ پیغام پہنچایا گیا کہ 14اگست جشن آزادی شان و شوکت سے منایا جائے لیکن نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیاگیا کہ 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس کے لیے باقاعدہ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نہ صرف اپنی زندگی کے ساتھ کھیلتے ہیں بلکہ دوسری کی زندگی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شاکر حسین داوڑ کی کاوشوں کو سراہا گیا
مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنادیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہوگا۔وزیراعظم نے پوری قوم کو پاکستان کے نئے نقشے پر مبارکباد دی اور آج کے دن کو تاریخی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیا سیاسی نقشہ آج دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، وفاقی کابینہ نے نئے سیاسی نقشے کی منظوری دے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام کشمیر ی قیادت اور ملکی قیادت نے اس نقشے کی تائید کی ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، یہ نقشہ پہلا قدم ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو ظلم کیا اور کشمیریوں کا قانونی حق ختم کیا، بھارت چاہتا ہے کہ کشمیری اپنے ہی علاقوں میں اقلیت بن کر رہ جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ بچپن سے کشمیریوں کی آزادی کا سنتے آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا زندگی کا تجربہ ہے کہ اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے خواب ضرور دیکھنا چاہیے۔ بچپن میں کرکٹر بننا چاہا اور پھر بن کر دکھایا، اسی طرح شوکت خانم کا بھی خواب دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو یاد کرواتے رہیں گے کہ آپ نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ مجھے بھروسہ ہے کہ ہم اپنی منزل پر ایک دن پہنچ جائیں گے۔ہمارے بزرگوں کے خواب کو وزیرِاعظم نے اس نقشے میں پِرو دیا، وزیر خارجہاس موقع پر وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سر کریک کا جو دعوٰی بھارت کرتا تھا نئے نقشے میں اس کی نفی کردی گئی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت بڑی چالاکی سے پاکستان کا معاشی زون ہڑپ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔مغربی سرحد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب فاٹا خیبر پختونخوا کا علاقہ بن چکا ہے اور افغان سرحد واضح کردی گئی ہے۔وزیر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری منزل سری نگر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاکستان کا نیا نقشہ مبارک ہو، پہلی مرتبہ وہ نقشہ منظور ہوا ہے جو پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکلے گا اور یہ نقشہ اس حل کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم پاکستان کے اس سیاسی نقشے کی حمایت میں ہے، سیاسی اور کشمیری قیادت کو بھی اس نقشے کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کل بھی کشمیر کے ساتھ تھی اور آج بھی کشمیر کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری منزل وہ خواب ہے جو ہمارے بزرگوں نے دیکھا، ہمارے بزرگوں کے خواب کو وزیرِاعظم نے اس نقشے میں پِرو دیا ہے۔سینیٹ میں کشمیر سے متعلق خصوصی اجلاس کل ہوگادوسری جانب سینیٹ کا کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس 5 اگست کو صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کی تقاریر کی جائیں گی۔سینیٹ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شرکت کریں گے۔
جامعہ علوم اثریہ جہلم دینی تربیت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک رفاعی ادارے کے طور پر بھی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ جہلم ( محمد زاہد خورشید) ھیۃالاغاثہ الاسلامیۃ العالمیۃ (IIRO)سعودی عرب مکتب اسلام آباد نے جامعہ علوم اثریہ جہلم کے تعاون سے حسب سابق سینکڑوں غریب، یتیم، بیواؤں اورمستحق لوگوں میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔جامعہ علوم اثریہ جہلم کے رئیس حافظ عبد الحمیدعامراور جامعہ کے مدیر حافظ احمد حقیق نے گذشتہ روز مستحقین میں گوشت کی تقسیم کے موقع پر(IIRO)سعودی عرب مکتب اسلام آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں انسانیت کی اصل خدمت صرف اسلامی ادارے ہی کر رہے ہیں،کیونکہ وہ انسانیت کی خدمت کو کاروبار کی بجائے عبادت سمجھتے ہیں اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ ان کا ادارہ جامعہ علوم اثریہ جہلم حسب روایت قومی و بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گاکیونکہ اسلام نے ہمیں عبادت اور اخلاقیات کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کا بھی درس دیا ہے اور حکم صادر فرمایا ہے کہ ہم بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب بنی نوع انسان میں خوشیاں بانٹیں۔ یاد رہے کہ جامعہ علوم اثریہ جہلم دینی تربیت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک رفاعی ادارے کے طور پر بھی جہلم شہر اور اس کے گرد و نواح و مضافاتی علاقوں میں گذشتہ تین دہائیوں سے خدمت سر انجام دے رہا ہے۔اسی موقع پر جامعہ کے مدیر حافظ احمد حقیق نے واضح کیا کہ ان کا ادارہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی دن رات مصروف عمل ہے اور سینکڑوں یتیموں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور ڈسپنسری چلا رہا ہے اور گاہے بگاہے فری میڈیکل و آئی کیمپوں کا انعقاد کرتا ہے۔ حافظ احمد حقیق نے مزید بتایا کہ(IIRO) سعودی عرب مکتب اسلام آباد – ایک رفاہی تنظیم ہے جو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے ضرورت مندوں اور محتاجوں کی مدد کیلئے رفاہی کام کرتی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں اپنے مختلف رفاہی منصوبوں کو جامعہ علوم أثریہ کی وساطت سے عملی جامہ پہنارہی ہے۔ اس موقع پرقربانی کا گوشت حاصل کرنے والوں نے جامعہ أثریہ اور (IIRO) سعودی عرب مکتب اسلام آباد کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور خصوصاًڈائریکٹر جنرل (IIRO) (رابطہ عالم اسلامی)۔پاکستان آفس۔ اسلام آباد سعادۃ الشیخ سعد مسعود الحارثی حفظہ اللہ کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر مندوب رابطہ عالم اسلامی محترم جناب جاوید بٹ صاحب بھی موجود تھے۔ تمام حاضرین نے تقسیم کے عمل کو نہایت سراہا اور شفاف قرار دیا۔ حافظ عبدالحمید عامر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس مغربی پروپیگنڈے کی سخت تردید کی جس کے ذریعے وہ دینی مدارس کا تعلق دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ہزاروں بے آسرا لوگوں کو جہاں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہیں پر وہ خدمت انسانی کیلئے ایسے افرادکار مہیا کر رہے ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی خدمت خلق ہے۔
جہلم(محمد زاہد خورشید) پنچاب اسمبلی تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ منظور ہونے پر وزیر اعلیٰ پنچاب اور اسپیکر پنچاب اسمبلی سمیت ہم تمام ممبران اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور متفقہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ بنیادی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے اور فرقہ وارانہ تشدد اور باہمی منافرت کو روکنے کا ذریعہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ میں رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں ہوا، جس میں جہلم کی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں، وکلاء اور ڈاکٹرز اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں قاری محمد ابوبکر صدیق مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام، مولانا صوفی محمد اسلم نقشبندی سرپرست سنی علماء کونسل، حافظ اظہر اقبال مہتمم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، مولانا ظفر اقبال شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام، قاری محمد ظفر نقشبندی خطیب جامع مسجد رحمانیہ پیرا غائب، حافظ احمد حقیق مدیر جامعہ اثریہ للبنات،سیاسی قائدین میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری لال حسین سابقہ ایم پی اے،تاجر رہنماؤں میں صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ، چیئرمین میجر چوہدری محمد آصف، سرپرست شیخ محمد جاوید، سٹی صدر شیخ ندیم اصغر، جہلم بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا اورنگزیب ایڈووکیٹ کے نمائندہ حامد مصطفی کیانی ایڈووکیٹ، صحافی برادری کے نمائندہ ڈاکٹر سہیل امتیاز ودیگر شامل تھے۔ حافظ عبدالحمید عامر،قاری محمد ابوبکر صدیق، صوفی محمد اسلم نقشبندی،چوہدری لال حسین سابقہ ایم پی اے اور دیگر رہنماؤں اور قائدین نے کہا کہ ایک عرصہ سے ملک میں مقدس ہستیوں کی توہین کا سلسلہ جاری ہے اور آج کل سوشل میڈیا اس غلاظت کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کے باعث مختلف طبقات میں نفرت کی چنگاریاں بھڑک رہی ہیں، کسی شخصیت یا نظریے سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن گالیاں اور توہین فساد کو جنم دیتی ہیں۔وطن عزیز کے معروضی حالات ایسی کسی بھی شرانگیزی کے متحمل نہیں ہیں، قرآنی تعلیمات میں تو کافروں کے جھوٹے خداؤں کو بھی گالی دینے سے منع کیا گیا ہے، چہ جائیکہ مقدس ہستیوں کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے۔ جبکہ بعض عناصر کی طرف سے بل کی مخالفت افسوس ناک ہے اور ان کے لب و لہجے سے کسی طور پر بھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس ہیں۔اس مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 31جولائی کا خطبہ جمعہ یوم تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کے طور پر منایا جائے اور تمام مساجد کے خطباء اس بل کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کو عوام الناس پر واضح کریں کہ تحفظ بنیاد اسلام بل ملک و ملت میں باہمی یگانگت اوراخوت و بھائی چارہ میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ معاشرے میں فتنہ و فساد کا سبب بننے والی اس سرگرمی کو سختی سے روکا جائے اور ملک میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے علمائے کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ان شا ء اللہ کرتے رہیں گے۔
اصحاب رسول اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت اور دفاع ہمارے ایمان کا جزو لا ینفک ہے۔ جہلم(محمد زاہد خورشید) تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے اور اس کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، مزید انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین اسلام کے اولین پاسبان اور محافظ ہیں اور پیغمبر اسلام کے اولین تربیت یافتہ اور کسب فیض کرنے والے ہیں۔ ان کی شخصیات کو متنازع بنانے کے پیچھے اسلامی تعلیمات پر قدغن لگانے کے ناپاک عزائم اور مقاصد مضمر ہےں، جنہیں ہم کبھی اور کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے اور جن کا ہر دور اور ہر انداز میں مسلمانوں نے بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ”بنیاد اسلام ایکٹ“ کو منظور کروانے پر ہم اسپیکر اسمبلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،اس بل کو تیار کرنے والی ٹیم اور اسے منظور کرنے والے اراکین اسمبلی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ امہات المومنین، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت میں یہی آواز پاکستان کے غیور مسلمان عوام کی ہے، کیونکہ اصحاب رسول اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعینکی محبت اور دفاع ہمارے ایمان کا جزو لا ینفک ہے، ان مقدس ہستیوں کا دفاع ہم تمام ذرائع ابلاغ پر کریں گے اور اس کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ان شاءاللہ
گجرات پولیس تھانہ شاہین نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا “ٹک ٹاکر” گرفتار کرلیا،مقدمہ درج.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر سرفراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم حسن عاطف ولد عاطف مسعود ساکن محلہ قطب آباد نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی،فوٹو جونہی پولیس تھانہ شاہین کے نوٹس میں آئی تو پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم محسن عاطف کو پسٹل 30بورسمیت گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔