کوئٹہ کےنوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں.تحریر ڈاکٹر عائشہ ایم بی بی ایس اینڈ ایم سی پی ایس اسلام آباد

نوجوانوں کو صرف آگے لے جانے کی ضرورت ہوتی ہے جو جنرل نالج بلوچستان ادارہ بخوبی ادا کررہا ہےکوئٹہ؛جنرل نالج بلوچستان ادارہ اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اساتذہ کی محنت سے ان کے بچے پورے پاکستان میں قوم کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عائشہ ایم بی بی ایس اینڈ ایم سی پی ایس نے جنرل نالج تنظیمی ادارے میں معارف انٹرنیشنل سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل نالج کا کردار پاکستان کے لئے قابل ستائش ہے ۔ جنرل نالج سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو باہر ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور بچوں کا مستقبل سنوارنے میں جنرل نالج بلوچستان تنظیمی ادارہ کا نہایت اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے سے فارغ ہونے کے بعد نوجوان پورے پاکستان میں بلوچستان اور قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کوئٹہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں صرف آگے لے جانے کی ضرورت ہوتی ہے جو جنرل نالج بلوچستان کے تنظیم بخوبی ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ تعلیم کے لحاظ سے پیچھے تھے لیکن حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ جنرل نالج جیسے اداروں کی وجہ سے آج بلوچستان اور کوئٹہ کا نوجوان آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جنرل نالج جیسے تعلیمی ادارے کی بدولت بلوچستان اور کوئٹہ کے نوجوان دنیا کے ہر کونے میں ملک و قوم کا روشن کرسکتے ہیں۔

طالب علموں کا خدمات گار عابد عمر جنرل نالج بلوچستان.تحریر ڈاکٹر عائشہ ایم بی بی ایس اینڈ ایم سی پی ایس اسلام آباد